فلسطینی دھڑوں میں مصالحت قوم کی امنگوں کی ترجمانی ہے: سعودیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فلسطین کی بڑی جماعتوں میں مفاہمتی کوششوں اور ان کے نتیجے میں قائم ہونے والی قومی حکومت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے فلسطینیوں میں مصالحتی مساعی کے آگے بڑھنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ کےعہدیدار کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں میں قومی مفاہمت کے نتیجے میں قومی حکومت کا قیام مثبت پیش رفت ہے۔ سعودی عرب کی مخلصانہ خواہش ہے کہ تمام فلسطینی بھائی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور اختلافات کا باب بند کردیں۔

ذرائع کے مطابق فلسطینیوں میں مفاہمت غیرمعمولی اہمیت کی حامل پیش رفت اور قضیہ فلسطین میں ایک اہم تبدیلی ہے۔ فلسطینیوں میں قومی یکجہتی فلسطینی قوم کی دیرینہ امنگوں کی ترجمانی ہے۔ اس کے نتیجے میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حصول کے لیے جاری کوششوں میں پیش رفت کا موقع ملے گا۔

خیال رہے کہ جمعرات کو فلسطینی تنظیموں حماس اور فتح نے مصری انٹیلی جنس وزیر میجر جنرل خالد فوزی کی زیرنگرانی مصالحتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

دونوں جماعتوں نے یکم دسمبر تک غزہ میں تمام انتظامی امور قومی حکومت کو سپرد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں