الرقّہ میں داعش کے "موت کے گھاٹ" پر سیریئن ڈیموکریٹک فورس کا کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز SDF نے اعلان کیا ہے کہ اس نےالرقّہ شہر میں داعش تنظیم کے بقیہ ماندہ جنگجوؤں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد شہر میں النعیم چورنگی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

یہ چورنگی رقّہ کے مشرقی حصّے میں واقع ہے اور داعش تنظیم اس کو موت کے گھاٹ اتارے جانے اور دیگر سزاؤں کی کارروائیوں کے لیے بطور اسٹیج استعمال کیا کرتی تھی۔

ایس ڈی ایف نے جس کو امریکا کی سپورٹ حاصل ہے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اس نے تین برسوں سے داعش کے نمایاں ترین گڑھ رہنے والے شہر میں النعیم چورنگی کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔ یہ پیش رفت اتوار کے روز سے جاری لڑائی کے بعد سامنے آئی ہے۔

کُرد اور عرب مسلح گروپوں پر مشتمل سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے رقّہ شہر کی تقریبا 90% اراضی پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہ شہر کے وسط میں روپوش داعش کے بچے کھچے عناصر کے ساتھ لڑ رہی ہے جن کی تعداد کا اندازہ 300 کے قریب لگایا گیا ہے۔

اس لڑائی کا آخری مرحلہ رقّہ سے 3 ہزار سے زیادہ شہریوں اور داعش کے عناصر کے انخلاء کے بعد شروع ہوا ، یہ انخلاء قبائلی شیوخ کے توسط سے طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت عمل میں آیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں