عراق : پیشمرگہ کے انخلاء کے بعد سنجار شہر پر الحشد الشعبی کا کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق میں شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی نے سنجار سے پیشمرگہ فورسز کے انخلاء کے بعد اس یزیدی اکثریت والے شہر پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔

مبصرین کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کی دلیل ہے کہ عراقی صدر فواد معصوم کی قیادت میں بحران کے حل کے لیے کی جانے والی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ بحران کے حل کے لیے تین نکات پیش کیے گئے تھے ان میں ریفرینڈم کا مسئلہ حل کرنے کے لیے وفاقی عدالت کو شریک کرنا ، سرحدی گزرگاہوں اور متنازع علاقوں کے لیے مشترکہ انتظامیہ اور آئین کے آرٹیکل 140 کے نفاذ کے لیے نیا ٹائم فریم شامل ہے۔

باخبر ذرائع نے باور کرایا کہ اس سلسلے میں ہونے والے اہم اجلاس میں جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی نے بھی شرکت کی ، نیشنل یونین پارٹی اور مسعودی بارزانی کی پارٹی کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے۔

علاوہ ازیں کرکوک کے شہریوں کے مطابق اسی دوران بارزانی کے زیر انتظام فورسز بھی شہر سے نکل گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں