’الرقہ‘ کو داعش سے آزاد کرانے پر سعودی عرب کی مبارک باد
سعودی عرب نے شام کے شہر الرقہ کو دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے غاصبانہ تسلط سے آزاد کرانے پر شام کی سیرین ڈیموکریٹک فورسز اور عالمی اتحاد کو مبارک باد پیش کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الرقہ شہر سے داعش کو نکال باہر کرنا دہشت گردی کےخلاف جاری جنگ میں غیرمعمولی پیش رفت اور کامیابی ہے۔
سعودی عہدیدار کا کہنا ہے کہ وہ مملکت شام اور عراق سمیت پورے خطے کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک دیکھنے کے لیے موثر کوششیں جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے ترجمان طلال سلو نے الرقہ شہر کی داعش سے مکمل آزادی کا باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ الرقہ کو شہری کی سیکیورٹی کونسل کے انتظام میں دیا جائے گا۔ ترجمان نے الرقہ سے داعش کی شکست کو تاریخی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ داعش کو شام کے دوسرے شہروں سے بھی نکال باہر کیا جائے گا۔
-
دہشت گرد تنظیمیں داعش کی طرح اپنے انجام سے دوچار ہوں گی: سعودی وزیر
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خلیجی امور ثامر السبھان نے کہا ہے کہ انتہا پسند ...
مشرق وسطی -
شام : الرقّہ کو بارودی سرنگوں اور داعش کی باقیات سے پاک کرنے کا آغاز
شام میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز SDF کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رقّہ شہر کو بارودی ...
مشرق وسطی -
شام: رقّہ شہر داعش تنظیم سے مکمل طور پر پاک
شام میں انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کرنے والے سب سے بڑے گروپ المرصد کے مطابق سیریئن ...
مشرق وسطی