مصر : مغربی سرحد پر مسلح افراد کی دراندازی کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصری وزارت دفاع نے پیر کے روز جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ فضائیہ کے طیاروں نے مغربی سرحد پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 8 فور وہیل ڈرائیو گاڑیوں کو تباہ کر ڈالا جن میں سرحد کے راستے اسمگل کیا جانے والا اسلحہ اور گولہ بارود بھرا ہوا تھا۔


عربی اخبار "بوابۃ الاہرام" کی ویب سائٹ کے مطابق یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب واحات کے علاقے میں دہشت گرد حملے کے بعد پہاڑی علاقوں کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ویب سائٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصری فضائیہ اور سرحدی محافظین کے اہل کارون کی جانب سے پورے عزم کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی جاری ہے تا کہ ریاستی سرحد کو محفوظ بنایا جا سکے اور سرحدی دراندازی یا خلاف ورزی کی کسی بھی کارروائی کو روکا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں