حزب اللہ اپنی مشکلات سعودی عرب پر ڈال رہی ہے: بحرین
خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ الشیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اپنے جملہ مسائل، اسکینڈل اور سازشیں سعودی عرب پر ڈال رہی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں بحرینی وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ خوشی اور غم میں لبنان کے ساتھ رہا، مگر لبنانی شیعہ ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کے خلاف ہمیشہ سازشیں کی گئیں۔ اللہ تعالیٰ دہشت گردوں کی مکروہ سازشوں سے سعد حریری کو محفوظ رکھے۔
حزب الله يرمي مشاكله و فضائحه و مؤامراته على السعودية التي وقفت مع لبنان في السراء و الضراء . حفظ الله الرئيس الحريري منكم يا ارهابيين
— خالد بن أحمد (@khalidalkhalifa) November 4, 2017
الشیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ لبنان کے مسلمانوں اور عیسائی برادری کو ایران اور اس کے پیروکاروں کے شرور و فتن سے محفوظ رکھے‘۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا اب بھی لبنانی قوم کی آزادی کا وقت نہیں آیا۔
حفظ الله لبنان و أهله مسيحيين و مسلمين من شرور ايران و اتباعها . اما آن لهذا الشعب ان يتحرر ؟!
— خالد بن أحمد (@khalidalkhalifa) November 4, 2017
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے پوری دنیا گھوم کر دیکھی مگر جب ہم بیروت جاتے ہیں تو پوری دنیا ہمارے اس خوبصورت گھر میں آجاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ لبنان کو حزب اللہ دہشت گرد کی سازشوں سے بچائے۔
عشنا و سافرنا الى أنحاء العالم ، و حين نذهب الى بيروت ، يأتي العالم الى بيتنا الجميل . حفظك الله يا لبنان العربي من شرور حزب الله الإرهابي
— خالد بن أحمد (@khalidalkhalifa) November 4, 2017
بحرینی وزیرخارجہ کا یہ بیان لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے سعودی عرب میں استعفے کے بعد سامنے آیا ہے۔ سعد حریری نے اپنی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر ہفتے کے روز وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے ایران کو خبردار کیا کہ خطے کی طرف بڑھنے والے ایرانی ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے۔
-
لبنان کے وزیراعظم سعد حریری جان کے خطرے کے پیش نظر مستعفی
نشری تقریر میں خطے میں ملوث ایرانی ہاتھ کاٹ پھینکنے کا اعلان
مشرق وسطی -
سعودی عرب ان ممالک میں "حزب اللہ کا خاتمہ" چاہتا ہے : ایرانی ایجنسی
ایرانی پاسداران انقلاب کے نزدیک شمار کی جانے والی نیوز ایجنسی "مشرق" نے ...
مشرق وسطی -
مشرق وسطی کا حل حزب اللہ کے ہتھیاروں کا بھی حل ہے : میشیل عون
لبنان کے صدر میشیل عون کا کہنا ہے کہ "مشرق وسطی کا حل ہی لبنان میں حزب اللہ ...
مشرق وسطی