اب متحدہ امارات کا سیر سپاٹا اور بھی ہو گیا آسان، جانئے کیسے؟
ہر ملک کا شہری ابوظہبی ایئرپورٹ پہنچنے پر سیاحتی ویزا لے سکے گا
حکومت ابوظہبی نے اپنے یہاں آنے والے تمام ملکوں کے شہریوں کو سیاحتی ویزا دینے کا اعلان کردیا جس کے لیے ایئرپورٹ پر کاﺅنٹر قائم کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی آنے والے افراد کو 4دن کے لئے سیاحتی ویزا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی محض 15 تا 30 منٹ میں جاری کر دیا جائے گا۔ امیگریشن حکام نے ابوظبی ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری (ٹرانزٹ ایریا) پر نیا کاﺅنٹر قائم کر دیا ہے تاکہ ٹرانزٹ ویزا اور نئے آنے والوں کو فوری ویزا دیا جاسکے۔یہ کاﺅنٹر مختلف اقسام کے ویزے جاری کر رہا ہے جس میں نئے آنے والے افراد کو سیاحتی ویزوں کا اجرا بھی شامل ہے ۔
یاد رہے کہ سیاحتی ویزا براہ راست ابوظہبی پہنچنے والے افراد کے ساتھ وہ لوگ بھی حاصل کر سکتے ہیں جو ٹرانزٹ ویزے پر ابوظہبی پہنچے ہوں اور چاہتے ہوں کہ ان کا ٹرانزٹ ویزا سیاحتی ویزا میں تبدیل کر دیا جائے۔