حزب اللہ کی ہٹ دھرمی برقرار رہنے پر حریری نے دوبارہ مستعفی ہونے کا اشارہ دے دیا
لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کا کہنا ہے کہ اگر حزب اللہ نے موجودہ صورت حال کی تبدیلی کو قبول نہ کیا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔
پیر کے روز فرانسیسی ٹیلی وژن "سی نیوز" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں حریری نے واضح کیا کہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر لازم ہے کہ وہ بیرونی مداخلت کا سلسلہ روک دے اور ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے "غیر جانب دار" پالیسی کو قبول کرے۔
لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ "میں اپنی حکومت میں ایسی سیاسی جماعت نہیں چاہتا جو دیگر عرب ممالک کے خلاف بعض عرب ممالک میں مداخلت کرے"۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ "میں اس غیر جانب دارانہ موقف کا منتظر ہوں جس پر ہمارا حکومت میں اتفاق رائے ہوا تھا۔ ایسا ممکن نہیں کہ ہم بولیں کچھ اور کریں کچھ اور"۔
حزب اللہ ملیشیا خطّے میں ایران کے توسیعی ایجنڈے پر عمل درامد کر رہی ہے۔ اس کی بنیاد فرقہ وارانہ ملیشیاؤں کے ذریعے عرب ممالک میں انارکی اور عدم استحکام پھیلانا ہے۔
-
سعد حریری مصر اور قبرص میں مختصر قیام کے بعد بیروت واپس
لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری تین ہفتے کےبعد کل منگل کو مصر اور قبرص کے مختصر ...
مشرق وسطی -
سعد حریری کل منگل کو مصر کا دورہ کریں گے
لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کل منگل کے روز مصر کا دورہ کریں گے جہاں وہ مصری ...
مشرق وسطی -
سعد حریری کی پیرس آمد ، سعودی عرب میں قیام سے متعلق افواہوں کی تردید
ایلزے محل میں فرانسیسی صدر ماکروں سے ملاقات ، لبنان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ ...
بين الاقوامى