’جان لیوا‘ موٹاپے سے دوچار سعودی بچی تیزی سے روبہ صحت!

پانچ سالہ صافیہ کو’بے تحاشا کھا‘ کربھی بھوک نہ مٹنے کا عارضہ لاحق ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

غیرمعمولی موٹاپے کے شکارافراد کی خبروں کی جُلو میں سعودی کی پانچ سالہ صافیہ کی کہانی بھی کم حیرت انگیز نہیں۔ تاہم صافیہ اور اس کے والدین اب مطمئن ہیں کیونکہ صافیہ اب نامعلوم وباء سے تیزی کے ساتھ تندرست ہو رہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ پانچ سالہ صافیہ کا وزن 85 کلو گرام ہے۔ وہ ایک نامعلوم جینیاتی خلل کا شکار ہے جس کے باعث وہ اس کا جسم مسلسل موٹا ہو رہا ہے۔ تاہم اب صافیہ کی بیماری پر کافی حد تک کنٹرول ہو رہا ہے۔

صافیہ نہ صرف موٹاپے کا شکار ہے بلکہ وہ مسلسل کھانے پینے سے سیر نہیں ہوتی۔ سعودی شہر الاحساء میں موٹاپے کے امراض کے میڈیکل ایڈوائز ڈاکٹر الودعانی کا کہنا ہے کہ اگر صافیہ کو مٹھائیوں کا ایک بیگ اور مشروبات کا ایک کریٹ بھی دے دیا جائے تو وہ اسے چٹ کرجاتی ہے۔ اس کے باوجود اس کی بھوک اور اشتہا ختم نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا ہے کہ صافیہ ایک انوکھے جینیاتی خلل کا شکار ہے جس کے نتیجے میں وہ ’ جان لیوا‘ موٹاپے کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ ادراک، سمجھ بوجھ، رویوں اور نقل وحرکت کی مشکلات کا بھی شکار ہے۔

ڈاکٹر الودعانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین ماہ تک صافیہ کی دیکھ بحال کی مگر اس کا وزن کم ہونے کےبجائے مسلسل بڑھتا رہا۔ وزن بڑھنے سے رات کو سوتے میں اسے سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا۔ چنانچہ ہم نے صافیہ ’گیسٹرک بائیس پاس سرجری‘ کا فیصلہ کیا۔ یہ سرجری صافیہ کے علاج کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔

الاحساء میں ’اینستھیزیالوجی‘ ڈیپارٹ منٹ کے ڈاکٹر ھشام سلیمان نے کہا کہ صافیہ کو لاحق مرض کے شکار بچوں کو تخدیری عمل میں بھی کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات ایسے بچوں کی حالت بہت مشکل اور پیچیدہ ہو جاتی ہے۔

اگرچہ صافیہ کو سرجری کےبعد اسپتال سے گھر تو بھیج دیا گیا ہے مگر ڈاکٹر اس کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔ اس کی خوراک اور ورزش کا باقاعدہ ٹائم فریم دیا گیا ہے۔

ماضی کی نسبت صافیہ کو اب بھوک کم محسوس ہوتی اور اس کے عمومی رویے میں بھی بہتری آئی ہے۔ وہ وہیل چیئر کے بغیر اپنے سہارے پر چلنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایک ماہ میں اس کا وزن 20 کلو گرام کم ہوا ہے۔

ڈاکٹروں کو توقع ہے کہ صافیہ کا اسی طریقے سے علاج جاری رہا تو وہ جلد فطری حالت پرآجائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں