آئندہ ہفتے استعفیٰ واپس لے سکتا ہوں: سعد حریری
لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ ملک میں بعض معاملات میں ’مثبت پیش رفت‘ ہوئی ہے۔ اگر یہ پیش رفت جاری رہی تو آئندہ ہفتے استعفیٰ واپس لے لوں گا۔
خیال رہے کہ سعد حریری نے 22 نومبر کو وطن واپسی کے بعد عارضی طور پر وزارت عظمیٰ سے استعفے پر عمل درآمد روک دیا تھا۔
ایوان صدر میں صدر میشل عون کے ساتھ ملاقات کے بعد سعد حریری نے کہا کہ میں نے صدر عون کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔ انہوں نے چند روز مزید انتظار کی خواہش کا اظہار کیا۔ استعفے کے اسباب اور اس کے سیاسی پس منظر جاننے اور صلاح مشورے کے لیے مزید وقت مانگا تو میں نے ان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے استعفے پر عمل درآمد روک دیا تھا۔
-
حزب اللہ کی ہٹ دھرمی برقرار رہنے پر حریری نے دوبارہ مستعفی ہونے کا اشارہ دے دیا
لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کا کہنا ہے کہ اگر حزب اللہ نے موجودہ صورت حال کی ...
مشرق وسطی -
سعد حریری مصر اور قبرص میں مختصر قیام کے بعد بیروت واپس
لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری تین ہفتے کےبعد کل منگل کو مصر اور قبرص کے مختصر ...
مشرق وسطی -
سعد حریری کل منگل کو مصر کا دورہ کریں گے
لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کل منگل کے روز مصر کا دورہ کریں گے جہاں وہ مصری ...
مشرق وسطی