امریکا کردوں کو مسلح کرنے کا سلسلہ روکنے کے لیے پُر عزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس نے توقع ظاہر کی ہے کہ شام میں داعش تنظیم کے خلاف حملوں کی کارروائیاں آخری مراحل میں داخل ہونے کے بعد اب توجہ شامی کرد جنگجوؤں کو مسلّح کرنے کے بجائے شامی سرزمین کو برقرار رکھنے پر مرکوز ہو گی۔

انہوں نے یہ بات جمعے کے روز قاہرہ جاتے ہوئے فوجی طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ البتہ میٹس نے یہ نہیں بتایا کہ آیا امریکا نے واقعتا اسلحے کی منتقلی کی کارروائیاں روک دی ہیں۔

میٹس کا کہنا تھا کہ "یہ بات واضح ہے کہ اب انہیں سکیورٹی ، پولیس فورس اور مقامی فورسز کی ضرورت ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ داعش ہر گز لوٹ کر نہیں آئے گی"۔

امریکی وزیر دفاع نے باور کرایا کہ صدر ٹرمپ کے اعلان کے مطابق امریکا کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کو مسلح کرنے کا سلسلہ روک دے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ٹیلیفونک بات چیت میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کو آگاہ کیا تھا کہ واشنگٹن شام کی سرزمین پر اپنے شراکت داروں کے لیے عسکری سپورٹ میں ترمیم کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں