شام : ماسکو کی مشرقی غوطہ میں دو روزہ جنگ بندی کی تجویز
روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق روسی وزارت دفاع نے تجویز پیش کی ہے کہ شام میں مشرقی غوطہ کے علاقے میں سیف زون میں مورخہ 28 اور 29 نومبر بروز منگل اور بدھ فائر بندی کی جائے۔ ادھر شامی حکومت کی شدید بم باری کے بیچ غوطہ کی صورت حال کے حوالے سے شامی گروپوں کے مواقف میں دُوری پائی جاتی ہے۔
مذکورہ گروپوں میں سے ہر ایک گروپ علاقے میں غذائی مواد داخل کرنے کے لیے مذاکرات کے ذریعے اپنی خصوصی شرائط لاگو کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
ذرائع کی جانب سے اس علاقے میں روس اور شامی گروپوں کے بیچ مذاکرات پر روشنی ڈالی جا رہی ہے تاہم گروپوں کے مطالبات یکساں نہیں ہیں۔
یہ مختلف ایجنڈے پورے ہو سکتے ہیں مگر لاکھوں شامی شہریوں کی جانوں کے عوض !
-
شام سے متعلق بات چیت کا واحد قانونی راستہ جنیوا ہے : ٹرمپ اور ماکروں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب عمانوئل ماکروں نے باور کرایا ہے ...
مشرق وسطی -
شام کا ایرانی یا تُرک حل نہیں ہو سکتا : قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے پیر کے روز کہا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
ایرانیوں کا شام کی لڑائی میں کم سن بچے جھونکنے پر اظہار ِفخر
ایران کے ایک ٹیلی ویژن چینل نے ایک کم سن جنگجو بچے کی ویڈیو نشر کی ہے۔اس میں ...
ایڈیٹر کی پسند