دیکھیے امریکی وزیرِ توانائی کو سعودی لباس میں !
ایسا نظر آتا ہے کہ امریکا کے وزیرِ توانائی رِک بیری سعودی عرب میں "خشکی" کے سحر سے متعارف ہو چکے ہیں۔ سعودی وزیرِ توانائی خالد الفالح نے پیر کے روز اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر مملکت ک دورہ کرنے والے اپنے امریکی ہم منصب کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ صحراء میں سیر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس دوران بیری پہلے سعودی عرب کے بعض مقبول کھانوں سے لطف اندوز ہوئے اور پھر انہوں نے روایتی عرب لباس یعنی "بِشت اور سَر پر رومال" پہن کر سعودی وزیر کے ساتھ تصویر بنوائی۔ امریکی وزیر نے صحراء میں بعض خصوصی مشاغل کا تعارف بھی حاصل کیا اور اس دوران ان کی ملاقات عقاب اور بازوں سے بھی کرائی گئی !
یاد رہے کہ بیری نے پیر کے روز ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اتوار کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں۔
ریاض میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے ٹوئیٹر پر سرکاری اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئیٹ میں امریکی وزیر نے کہا کہ "مجھے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا اور میں امریکا اور مملکت سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے جاری کام پر بے حد مسرور ہوں"۔