اسرائیلی حسینہ کے ساتھ تصویر کے سبب عراقی ملکہ حُسن وطن سے فرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

گزشتہ ماہ 16 نومبر کو العربیہ ڈاٹ نیٹ نے عراق کی ملکہ حسن سارہ عیدان کی اسرائیلی ملکہ حسنAdar Gandelsman کے ساتھ تصویر نشر کی تھی۔ اس کے دس روز بعد سارہ نے مس یونیورس کے مقابلے میں حصّہ لیا۔ مذکورہ تصویر اور مقابلے میں مختصر لباس کے ساتھ شرکت کے نتیجے میں عیدان خاندان کو تنگی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسرائیلی ملکہ حسن آدار کے اسرائیلی چینلHadashot News کی ویب سائٹ کو بتایا کہ سارہ عیدان اپنے اہلِ خانہ سمیت عراق چھوڑ کر اس وقت امریکا میں مقیم ہے۔

آدار کے مطابق گزشتہ ماہ لاس ویگس مقابلے میں شرکت کے بعد سے وہ اپنی عراقی ہم منصب کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ یہ مقابلہ 26 نومبر کو "پلانیٹ ہالی وُڈ لاس ویگاس" ہوٹل میں منعقد ہوا تھا۔

سارہ عیدان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسرائیلی ملکہ حسن کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرنے کے جواز بھی پیش کیے تھے۔ عیدان کے مطابق انہوں نے آدار کے ساتھ تصویر صرف یہ پیغام پہنچانے کے لیے بنوائی کہ فلسطین میں امن دیکھنا چاہتے ہیں۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں 1990 میں جنم لینے والی عیدان کا تعلق بابِل صوبے کے شہر "حِلّہ" سے ہے۔ وہ موسیقار اور گلوکار ہونے کے علاوہ گانے بھی لکھتی ہے۔ عیدان پرفارمنگ آرٹس میں ڈگری کی حامل ہے۔ اس نے 2009 میں بغداد میں اتحادی افواج کے ساتھ کام بھی کیا اور پھر امریکا چلی گئی۔ سال 2016 میں اس نے مِشی گن ریاست میں ہونے والے عراق کی ملکہ حسن کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ بعد ازاں عراق کے مِس یونی ورس کا مقابلہ جیتنے والی فیان السلیمانی کی جانب سے مقابلے کے اصول کی خلاف ورزی کے انکشاف پر یہ تاج بھی سارہ عیدان کے سر پر سجا دیا گیا۔ عیدان 45 برس کے بعد مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں عراق کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ آخری مرتبہ 1972 میں اس مقابلے میں عراق کی جانب سے وجدان سلیمان نے شرکت کی تھی۔

جہاں تک اسرائیلی ملکہ حسن کا تعلق ہے تو 20 سالہ آدار گینڈلسمین کا تعلق عسقلان سے ہے۔ وہ رواں ماہ مئی تک اسرائیلی فوج میں بھرتی خواتین اہل کاروں میں شامل تھی۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی مِس عراق کے ساتھ اپنی تصویر کے ایک جانب آدار نے لکھا ہے کہ "عراق کی ملکہ حسن.. وہ یقینا شان دار ہے"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں