مکہ مکرمہ: آب زم زم پروجیکٹ رمضان سے قبل مکمل ہو جائیگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

حرم مکی شریف میں زم زم کے کنوئیں کی اصلاح اور توسیع ماہ رمضا ن المبارک سے قبل مکمل ہو جائیگی۔

مکہ مکرمہ گورنریٹ کی جانب سے آب زم زم کنوئیں کے جاری منصوبے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کی ہیں جن میں جاری پروجیکٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔ گورنریٹ کا کہنا ہے کہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جو تقریبا 36 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔

واضح رہے آب زم زم کنوئیں کا منصوبہ 2 مرحلوں پر مشتمل ہے جن میں کنوئیں کے اطراف میں آبی راستوں کو محفوظ کرنا ہے جس سے آب زم زم کی مقدار میں غیر معمولی اضافہ ہو گا ۔ دوسرا مرحلہ آ ب ز مز م کے کنوئیں کے اطراف میں جراثیم کش آلات کی تنصیب ہے ۔ پروجیکٹ کی مدت 7 ماہ ہے جبکہ کام کی رفتار مقررہ پروگرام کے مطابق جاری ہے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں