سوشل میڈیا پر داعش کی سرگرمیوں سے متعلق یورپی یونین کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یورپی یونین میں انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار نے سوشل میڈیا پر داعش تنظیم کی فرضی خلافت سے خبردار کیا ہے۔ یہ انتباہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں انسداد دہشت گردی کمیٹی کے اجلاس کے دوران سامنے آیا۔

یورپی کمیشن کے مطابق منگل کے روز ایک اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں یورپی یونین کے انتظامی اداروں کے متعدد ارکان اور سائبر پلیٹ فارمز کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں انٹرنیٹ پر پھیلے ہوئے غیر قانونی مواد سے نمٹنے کے لیے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان امور میں انٹرنیٹ پر دہشت گردی کا پروپیگنڈہ ، غیر ملکیوں سے متعلق منافرت ، نسل پرستی اور Intellectual property کے قانون کی خلاف ورزی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں