شام : حلب اور اِدلب کے دیہی علاقوں میں بشار کی فوج کی پیش قدمی
شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد نے بتایا ہے کہ حلب کے جنوبی دیہی علاقے میں بشار حکومت کی فوج اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کی پیش قدمی جاری ہے۔ یہ پیش قدمی ہیئہ تحریر الشام تنظیم کے خلاف سامنے آئی ہے جس میں جبہۃ النصرہ اور دیگر مسلح گروپ شامل ہیں۔
المرصد کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران شامی حکومت کی فوج نے حلب کے جنوب میں تقریبا آٹھ دیہات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس طرح جبہۃ النصرہ اور دیگر گروپوں کے بتدریج انخلاء کے بعد شامی فوج کے کنٹرول میں آنے والے دیہات اور قصبوں کی مجموعی تعداد 115 کے قریب پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب روسی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق وزارت دفاع نے جمعے کے روز بتایا کہ "شدت پسندوں کے ایک گروپ کو ہلاک کر دیا گیا ہے جنہوں نے 31 دسمبر کو شام میں روس کے فضائی اڈے پر حملہ کیا تھا"۔
روسی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق اِدلب صوبے میں شدت پسندوں کے زیر استعمال ڈرون طیاروں کی کھیپ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل شدت پسند شام میں روس کے دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون طیاروں کا اسعمال کر چکے ہیں۔
-
شام کے تنازع کےسیاسی حل پر روس اور ایران کی بات چیت
روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے شام کے بحران ...
مشرق وسطی -
’شام سے حزب اللہ کو حساس ہتھیاروں کی منتقلی کی اجازت نہیں دیں گے‘
اسرائیل نے یورپ کو تباہ کن حملوں سے بچایا:نیتن یاھو
مشرق وسطی -
روس کا شام میں فوجی اڈوں کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کا اعتراف
روسی وزارت دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ شام میں اس کے فوجی اڈوں پر بغیر پائلٹ کے ڈرون ...
مشرق وسطی