’شام سے حزب اللہ کو حساس ہتھیاروں کی منتقلی کی اجازت نہیں دیں گے‘
اسرائیل نے یورپ کو تباہ کن حملوں سے بچایا:نیتن یاھو
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا کہ ان کا ملک شام سے حساس اور خطرناک ہتھیاروں کی لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو منتقلی کی روک تھام کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔
الحدث چینل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو نے کہا کہ ہم نے حزب اللہ کو شام سے اسلحہ کے حصول سے روکنے کے لیے طویل البنیاد پالیسی بنا رکھی ہے۔ ہماری اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ضرورت پڑنے پر حزب اللہ کو اسلحہ کے حصول سے روکنے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
نیتن یاھو نے دعویٰ کیاکہ اسرائیل نے یورپ کو دہشت گردی کے کئی بڑے واقعات سے بچایا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نےان خیالات کا اظہار ’نیٹو‘ ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کے جنگی طیاروں نے دمشق کےقریب مبینہ طور پر اسرائیل کے جنگی طیاروں نے متعدد میزائل حملے کئے ہیں۔ شامی رجیم نے ان حملوں کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی ہے۔
-
میں القدس پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا: ماکروں کا نیتن یاہو کو جواب
فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے گفتگو ...
بين الاقوامى -
’’متفاخر‘‘ برطانویوں کی نیتن یاہو کے ساتھ اعلانِ بالفور کی صدی تقریبات میں شرکت
برطانوی وزیراعظم تھریز امے اپنے اسرائیلی ہم منصب بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
نیتن یاہو نے "گریٹر یروشلم "کے قانون پر رائے شماری ملتوی کر دی
ایک اسرائیلی ذمے دار کے اعلان کے مطابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اُس قانونی ...
مشرق وسطی