سعودی عرب : بدعنوانی سے متعلق تصفیے اختتام پر ، 90 افراد کی رہائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں بدعنوانی سے متعلق مالی تصفیے کے معاملات اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکے ہیں جب کہ بقیہ ملزمان کو آئندہ چند روز میں استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

بدعنوانی کے خلاف 80 روز سے جاری مہم میں انسداد بدعنوانی کی سپریم کمیٹی نے 350 افراد کو طلب کیا جن میں بدعنوانی کے مختلف مقدمات کے ملزمان ، گواہان اور ان معاملات سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

تحقیقات کے نتیجے میں زیر حراست افراد کی اکثریت مالی تصفیوں پر آمادہ ہو گئی جب کہ 90 افراد پر سے الزامات ختم کر کے ان کو رہا کر دیا گیا۔ البتہ 95 افراد ابھی تک زیر حراست ہیں۔

مالی تصفیے میں نقد رقوم ، جائیداد اور دیگر اثاثوں کو شامل کیا گیا۔

سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب یہ باور کرا چکے ہیں کہ "حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف کسی قسم کی بے ضابطگی یا حق تلفی واقع نہیں ہوئی" اور تمام افراد کو وکلاء کی معاونت حاصل رہی۔ انہوں نے اس امر کی بھی تصدیق کی کہ رہا ہونے والے افراد کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں