عالمی بینکوں کا قطر کے اولین بونڈز کے لیے فنڈنگ سے انکار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عالمی بینکوں کی جانب سے قطر کے اولین بین الاقوامی بونڈز کے اجراء کی فنڈنگ سے انکار کے بعد دوحہ کو بڑے پیمانے پر شش و پنج کا سامنا ہے۔

یہ پیش رفت دوحہ میں معیشت کی لڑکھڑاتی صورت حال کے سبب قطری ریال کی بگڑتی حالت کے ساتھ سامنے آئی ہے۔

اس بحران سے نمٹنے کے لیے دوحہ اپنے اولین بین الاقوامی بونڈز کے اجراء کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس وقت نو ارب امریکی ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق"HSBC" بینک نے مذکورہ بونڈز کے لیے فنڈنگ میں کسی قسم کا بھی مرکزی کردار ادا کرنے سے منع کر دیا ہے۔ یہ ہی موقف دیگر بین الاقوامی بینکوں کی جانب سے بھی اپنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ HSBC نے گزشتہ دو برس کے دوران خلیج کے علاقے میں تقریبا تمام ہی خود مختار بونڈز کے اجراء کے انتظامات کیے تاہم اس مرتبہ وہ ایسا نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر نے گزشتہ برس جون میں دہشت گردی کی سپورٹ کے الزام میں قطر سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں