یمن: سیکیورٹی فورسز نے مآرب سے دہشت گرد سیل گرفتار کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی سیکیورٹی فورسز نےمآرب گورنری میں ایک کارروائی کے دوران ایران نوازحوثی باغیوں سے وابستہ ایک دہشت گرد سیل گرفتار کیا ہے جسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مآرب کی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ایک مشکوک گروپ کی مسلسل ریکی کے بعد ایک گھر پر چھاپہ مار انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے دہشت گرد سیل سے وابستہ تمام عناصر کو حراست میں لینے کے بعد ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بم، دھماکہ خیز مواد’ٹی این ٹی‘ اور ’سی فور‘ کی بھاری مقدار بھی قبضے میں لی گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی مں مقامی شہریوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں