.

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن میں فلسطینی نوجوان شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کاکہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کو جنین شہر میں جنین کے نواحی علاقے برقین پر دھاوا بولا اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پرچھاپےمارنا شروع کیے۔ اس دوران شہری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ قابض فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار دی جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگیا۔

وزارت صحت کے مطابق شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت احمد ابو عبید کےنام سے کی گئی ہے جس کی عمر 19 سال بیان کی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسے شبہ ہےکہ مقتول فلسطینی پچھلے ماہ ایک یہودی ربی کے قتل میں ملوث تھا۔