دیواراور تیل چوری پرلبنان کا اسرائیل کے خلاف عالمی چارہ جوئی کا فیصلہ
لبنان کی سیاسی قیادت نے سرحد پر دیوار کی تعمیر اور سمندر میں موجود تیل کے وسائل پر قبضے کی صہیونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے عالمی سطح پرچارہ جوئی پر زور دیا ہے۔
لبنانی صدر میشل عون، وزیراعظم سعد حریری اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اپنے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ اسرائیلی دھمکیاں سرحدی خود مختاری اور امن واستحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے سرحد پر کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے اور سمندر میں موجود تیل کے وسائل ہتھیانے کی کوششوں سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان تنازعات مزید شدت اختیار کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ سنہ 2000ء کی جنگ کے بعد اقوام متحدہ کی زیرنگرانی سیزفائر لائن کی اپنی طرف دراندازی کی روک تھام کے لیے کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
دوسری جانب لبنانی قیادت نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو سرحد پر دیوار کھڑی کرنے اور تیل کے وسائل ہتھیانے کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
لبنانی صدر میشل عون کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور اسپیکر نے متفقہ طورپر کہا ہے کہ وہ اسرائیلی اقدامات کے خلاف عالمی چارہ جوئی کریں گے۔
-
اسرائیلی فصیل ہماری سیادت کے لیے ضرر رساں ہے: لبنان
لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل سرحد پر جو فصیل بنانے کا ارادہ رکھتا ہے وہ لبنان ...
مشرق وسطی -
اسرائیل "لبنان کا تیل" چوری کرنے کے لیے چوکس
لبنان کے صدر میشیل عون نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری سرحد پر ...
مشرق وسطی -
روسی سکیورٹی وفد اسرائیل میں ، لبنان میں ایران کی میزائل فیکٹریوں پر نظر
روس کا ایک اعلی سطح کا سکیورٹی وفد بدھ کے روز اسرائیلی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ بات چیت ...
مشرق وسطی