سعودی نے فارم پر تنازع کے باعث ایک ساتھی قتل دوسرا زخمی کردیا
سعودی عرب کے شہر الاحساء میں جمعہ کے روز علی الصباح ایک فارم پر ہونے والے تنازع کے باعث ایک شخص نے دو افراد کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں ایک کسان ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
مشرقی علاقے کے پولیس کے ترجمان کرنل زیاد الرقیطی نے بتایا کہ جمعہ کو پولیس کو الاحساء گورنری میں ایک شخص کی فائرنگ میں دوسرے کی ہلاکت کی خبر ملی۔ پولیس فوری طورپر موقع پر پہنچ گئی جہاں تیس سالہ ایک شخص نے کھیت پر ہونے والے تنازع کے باعث دو افراد کوگولیاں ماری تھیں۔ ان میں سے ایک شخص گولیاں لگنے سے ہلاک اور دوسرا شدید زخمی تھا۔ زخمی شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ قاتل کو اس کے ہتھیاروں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔