ایران شام میں تدمر کے نزدیک فوجی اڈے پر مصروف عمل ہے: اسرائيل
اسرائیلی ڈیفنس فورس IDF کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کی قُدس فورس طویل عرصے سے شام کے شہر تدمر کے نزدیک "T-4" فوجی اڈّے سے مصروفِ عمل ہیں اور اس سلسلے میں انہیں بشار کی فورسز کی مکمل سپورٹ اور موافقت حاصل ہے۔
آئی ڈی ایف کے ترجمان نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر مصنوعی سیارے سے حاصل کی گئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں مذکورہ فوجی اڈہ اور ایران کا وہ ڈرون طیارہ نظر آ رہا ہے جس کو اسرائیل نے مار گرایا تھا۔ اس کے علاوہ ایک وڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں یہ کارروائی دکھائی گئی ہے۔
For a long time Iran and the Quds Force have been operating, with the backing of Syrian forces and the approval of the Syrian regime, from the Syrian T-4 Airbase near Tadmor. pic.twitter.com/U9H33vDF4O
— IDF (@IDFSpokesperson) February 10, 2018
ہفتے کو صبح سویرے اُس وقت خطرناک جارحیت دیکھنے میں آئی تھی جب اسرائیل نے یہ اعلان کیا کہ اس نے شام میں تدمر کے اڈے سے اڑان بھرنے والے ایرانی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ اسرائیل کے دعوے کے مطابق اس کے لڑاکا طیاروں نے فضائی حملوں میں شام کے اندر تک 12 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شامی فورسز کی فائرنگ سے اسرائیل کے علاقے جلیل میں اس کی فضائیہ کا ایک "F-16" طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے شام میں وسیع پیمانے پر فضائی حملوں میں شامی فضائی دفاع کے 3 لانچنگ پیڈز اور ایرانی ملیشیاؤں کے 4 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
شمالی محاذ پر اسرائیلی فوج کے کمانڈر نے خبردار کیا کہ موجودہ حالات کسی لمحے بھی حقیقی جنگ میں بدل سکتے ہیں۔ عسکری عہدے دار کا کہنا تھا کہ تل ابیب کسی طور ایران کو اجازت نہیں دے گا کہ وہ شام میں فرنٹ لائن بیس قائم کرے کیوں کہ ایران کی مداخلت اسرائیل اور پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔
اسرائیل کے چینل 10 کے مطابق تل ابیب نے گزشہ چند روز کے دوران لبنان اور شام میں ایران کی سرگرمیوں کے حوالے سے تہران کو سخت لہجے میں پیغامات بھیجے۔ یہ پیغامات کئی یورپی ممالک کے ذریعے پہنچائے گئے۔ ان ممالک میں جرمنی، برطانیہ اور فرانس شامل ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی کو ملنے والے مذکورہ پیغامات میں ایران کو سخت انداز میں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ لبنان میں میزائل بنانے کی فیکٹریاں اور شام میں اپنے زیر انتظام فوجی اڈے قائم نہ کرے۔
Original footage showing #Iranian UAV infiltrating and then shot down over Israel, and #IDF strike on Iranian command vehicle in #Syria pic.twitter.com/Sz6poAOdjc
— Jonathan Conricus (@LTCJonathan) February 10, 2018
-
شام پر فضائی حملے ایران کے لیے واضح پیغام ہیں: اسرائیلی وزیر
اسرائیل اپنے پڑوس میں ایران کے فوجی قدم قبول نہیں کرے گا
مشرق وسطی -
سنہ 1982ء کے بعد شام میں اسرائیل کا سب سے بڑا حملہ
ہفتے کے روز مشرق وسطیٰ میں اس وقت خطرناک ڈرامائی صورت حال سامنے آئی جب شام میں ...
مشرق وسطی -
شام کی فضائی حدود میں ایران اور اسرائیل کا آمنا سامنا، اسرائیلی F-16 تباہ
قابض اسرائیلی فوج کے ایک اعلان کے مطابق اس کے لڑاکا طیارے نے ہفتے کے روز ایران کا ...
مشرق وسطی