سعودی عرب: القصیم میں ایک فلیٹ سے صندق میں بند لاش برآمد
پولیس نے فوری طورپراصل کہانی کا پتا چلا لیا
سعودی عرب کے علاقے القصیم کی صنعتی کالونی میں منگل کے روز ایک فلیٹ میں صندوق میں بند ایک سعودی شہری کی لاش کا پتا چلا۔ پولیس نے فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق القصیم میں پولیس کے رجمان میجربدر السحیبانی نے نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کو بریدہ شہر کی صنعتی کالونی میں ایک سعودی شہری کی وفات اور اس کی لاش کو صندوق میں بند کیے جانے کی خبر موصول ہوئی۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں تو ایک بکس میں لاش پائی گئی۔ یہ لاش فلیٹ میں فوت ہونے والے ایک تیس سالہ مقامی شہری کی تھی۔ اس فلیٹ میں اس کے ہمراہ ایک ساٹھ سالہ شخص بھی رہ رہا تھا۔ پولیس نے اس سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے بتایا کہ نوجوان کے فوت ہونے کے بعد لاش کو اس نے صندوق میں بند کیاتھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق فلیٹ سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ انہیں قبضے میں لینے کے بعد مشکوک ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے خلاف شہری کی لاش صندوق میں بند کرنے اور منشیات کا دھندہ کرنے کی تحقیقات جاری ہیں۔
-
روسی ہواباز کی لاش اس طرح "چوری" کر کے ترکی منتقل ہوئی
دو روز قبل روسی میڈیا نے بتایا تھا کہ ماسکو روسی ہواباز رومین فیلیبوف کی لاش واپس ...
مشرق وسطی -
یہ بھارت ہے: صحافی کی لاش کچرے کی گاڑی میں اسپتال پہنچائی گئی
بھارت کی ریاست کرناٹک میں پولیس کو کوئی اور گاڑی نہیں ملی ہے اور اس نے ...
بين الاقوامى -
دبئی : دوست کی لاش چُھپانے والے 3 خلیجی طلبہ کا مُعمّہ
دبئی میں اتوار کے روز فوجداری عدالت میں خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے 3 طلبہ کو ...
مشرق وسطی