یمن : المخا پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ عرب اتحاد کے ہاتھوں ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کے مغربی شہر المخا میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ عرب اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار کے روز باغی حوثیوں ملیشیا کی جانب سے داغا جانے والا میزائل ہدف پر پہنچنے سے قبل شہر کے اوپر فضا میں تباہ کر دیا۔

اتحادی طیاروں نے حوثی ملیشیا کی عسکری کمک کو متعدد حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ کمک تعز صوبے کے علاقے موزع میں اور الحدیدہ صوبے کے جنوبی محاذ حیس پر باغیوں کی معاونت کے لیے جا رہی تھی۔

اتحادی طیاروں نے ہفتے کے روز بھی حجہ ، صعدہ اور الجوف صوبے میں 30 فضائی حملے کیے۔ اس دوران حوثی ملیشیا کے متعدد اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔ العربیہ کے نمائندے کے مطابق اتحادی طیاروں نے ایک راکٹ لانچنگ پیڈ اور 10 سے زیادہ عسکری گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ یہ گاڑیاں حوثی جنگجوؤں کو ان کے محاذوں کی جانب لے کر جا رہی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں