یمن: حیس میں حوثیوں کا حملہ ناکام، 60 سے زیادہ باغی ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے اتحادی طیاروں کی معاونت سے حیس ضلعے کی جانب حوثی ملیشیا کے ایک حملے کو پسپا کر دیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق اس دوران 60 سے زیادہ باغی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے موٹر سائیکلوں کا استعمال کرتے ہوئے بڑا حملہ کیا اور اس دوران باغیوں کی جانب سے توپ کے گولے اور راکٹ بھی داغے گئے۔ تاہم یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے حملے کا ناکام بنا دیا۔

بعد ازاں عرب اتحاد کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے حوثی ملیشیا کی عسکری گاڑیوں اور توپوں کو تباہ کر دیا۔

اس کے علاوہ یمنی فوج فرار کی کوشش کرنے والے متعدد باغیوں کو قیدی بنانے میں بھی کامیاب ہو گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں