لیبیا: شوہرنےسابقہ بیوی قتل کرکے لاش کتوں کے آگے ڈال دی
وحشیانہ قتل کے واقعے سے پوری قوم صدمے سے دوچار
لیبیا میں وحشیانہ قتل کا ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص نے اپنی مطلقہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکڑے کیے اور اسے کتوں کے آگے ڈال دیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقتولہ زینب علی انفیص کے قاتل کو ایک چھوٹی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے جس میں وہ اپنے وحشیانہ جرم کا اعتراف کر رہا ہے۔ اس واقعے نے پورے ملک کے عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ ہفتے طرابلس کے مغرب میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک گھر کے قریب سے ایک کتے کو انسانی پنڈلی اٹھائے دیکھا گیا جس کے بعد اہل علاقہ حرکت میں آئے اور انہوں نے سیکیورٹی حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ پولیس نے ایک مشکوک مکان پرچھاپہ مار کر بو بکرخلیفہ احمد نامی ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ اس کے گھر سے انسانی گوشت کے کچھ ٹکڑے ملے جو اس کی گرفتاری کا موجب بنے۔ مجرم نے پولیس کے سامنے اقرار جرم کیا اور کہا کہ اس نے خانگی جھگڑے پر پہلے بیوی طلاق دے تھی، بعد ازاں اسے قتل کرکے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔
مجرم نے بتایا کہ اس نے بیوی کو غسل خانے میں بند کرکے ذبح کیا جس کے بعد اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے لاش کتوں کےآگے ڈال دی۔ اس نے کہا کہ جب وہ میری بیوی تھی تو اس نے مجھ سے خیانت کا ارتکاب کیا تھا۔
-
لیبیا کی متعدد کمپنیاں اور شخصیات امریکا میں بلیک لسٹ
امریکی وزارت خزانہ نے لیبیا کی متعدد شخصیات اور کمپنیوں کو ممنوعہ سرگرمیوں میں ...
بين الاقوامى -
لیبیا: شادی کے لیے تیار دوشیزہ کے قتل پر ہر آنکھ اشک بار!
موت ہر ذی روح کو آنی ہے مگر جب اجل کسی شخص کے لیے ایسے حالت میں آئے کہ وہ زندگی کی ...
بين الاقوامى -
لیبیا میں انقلاب کی سال گرہ کی تقریبات میں القاعدہ کا رہ نما نمودار
لیبیا میں فروری 2011 کے انقلاب کے 7 برس مکمل ہونے پر یادگاری تقریبات کا اہتمام ...
مشرق وسطی