غزہ پٹی میں پراسرار دھماکا ، ایک فلسطینی کسان جاں بحق
فلسطینی وزارت صحت کے ایک اعلان کے مطابق غزہ پٹی کے شمال میں واقع قصبے بیت لاہیا میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک 55 سالہ فلسطینی کسان محمد نمر المقادمہ جاں بحق ہو گیا۔
فوری طور پر دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہو گئے جن میں ایک محمد نمر کا بیٹا ہے، اسے سر میں چوٹ آئی۔ اس کے علاوہ ایک اور فلسطینی کسان بھی زخمی ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکا زرعی اراضی میں ہوا جو المقادمہ خاندان کی ملکیت ہے۔ یہ زمین غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد سے چند سو میٹر کی دُوری پر ہے۔
فلسطینی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
-
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے ...
مشرق وسطی -
غزہ کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے پانچ فلسطینی زخمی
غزہ کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں نے ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں پر فائرنگ ...
مشرق وسطی -
’غزہ میں کوئی معصوم لوگ نہیں‘: اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی وزیر دفاع لائبر مین نے اپنے ایک متنازعہ بیان میں کہا ہے کہ حماس کے زیر ...
مشرق وسطی