مکہ مکرمہ کے انتہائی ملنسار اور مقبول عام میئر سے ملئے!

حسین الھدالی مقامی اور غیر ملکی حجاج اور متعمرین میں یکساں مقبول ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کہ کے میئر حسین الھدالی مقدس مسجد الحرام کی زیارت کو آنے والے مقامی اور غیر ملکی زائرین میں یکساں طور پر مقبول ہیں۔ اس کی وجہ مسجد الحرام سے الشبیکہ علاقے کی قرابت ہے جہاں خوش اخلاق حسین الھدالی مقیم ہیں۔

"العربیہ" سے بات کرتے ہوئے الھدالی نے بتایا کہ ان کا کام دوسرے میئروں سے انہیں اس حوالے سے مختلف اور ممتاز بناتا ہے کیونکہ ان کے زیر نگین میونسپلٹی سالانہ لاکھوں متعمرین اور حجاج کی میزبانی کا شرف حاصل کرتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہماری میونسپلٹی نے وقت گزرنے کے ساتھ جو عادات ہم تک منتقل کیں ان میں رمضان دستر خوان، خیرات اور زکواۃ کا اہتمام کرنا شامل ہیں۔یہ تمام امور میئر کی مواقفت سے ہی سرانجام پاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایسے اقدامات حرم سے متصل علاقے کے میئر کو دوسروں سے منفرد بناتے ہیں۔{مکہ سے العربیہ کی رپورٹ}

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں