اقوام متحدہ کا شام کے شہر درعا پر فوری طور پر بم باری روکنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتریس نے شام کے جنوب مغرب میں عسکری جارحیت کو فوری طور پر روک دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ رواں ہفتے اپوزیشن فورسز کے علاقوں پر شامی حکومت کی فوجی چڑھائی کے بعد سامنے آیا ہے۔
گوتیریس کے ترجمان اسٹیفن ڈو جارک نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ "ان حملوں کے نتیجے میں ہزاروں شہری بے گھر ہو گئے جن میں اکثریت اردن کی سرحد کا رخ کر رہی ہے۔ اقوم متحدہ کے سکریٹری جنرل ان حملوں کے باعث علاقے کی سکیورٹی کے لیے جنم لینے والے بڑے خطرات کے حوالے سے بھی تشویش محسوس کر رہے ہیں۔
شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے گروپ المرصد السوری نے جمعے کے روز بتایا کہ شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ملک کے جنوب مغرب میں اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقوں پر بیرل بم گرائے۔ یہ گزشتہ ایک سال میں اس نوعیت کا گولہ بارود استعمال کرنے کا پہلا واقعہ ہے۔
علاقے میں بشار کی فوج کے حملے میں اب تک توپوں سے گولہ باری اور فضائیہ کا محدود استعمال شامل تھا۔
المرصد کے مطابق شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے درعا کے شمال مشرق میں اپوزیشن کے زیر کنٹرول اراضی پر 12 سے زیادہ بیرل بم گرائے۔ اس کے نتیجے میں مادی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
-
شام میں کسی نئی کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا:امریکا
امریکا نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں اپنے اتحادی بشارالاسد کو جنوب مغربی شام ...
مشرق وسطی -
شام ، عراق اور لبنان ہمارے اگلے مورچے ہیں:پاسداران انقلاب
ایرانی عہدیدار آئے روز اپنے بیانات میں عرب ممالک میں تہران کی عسکری مداخلت کا فخر ...
بين الاقوامى -
شام کے علاقے غوطہ کے محاصرے کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب ہوا: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ شام کے علاقے مشرقی غوطہ کے ...
مشرق وسطی