یمن کی سرکاری فوج کا حبل بندرگاہ پرقبضہ، حوثی باغی فرار
یمن کی حجۃ گورنری کی اہم بندرگاہ حبل پر سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج نے قبضہ کرتے ہوئے حوثی باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔ کارروائی کے دوران متعدد باغیوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔
’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے کہ حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بری فورس کو عرب اتحادی فوج کی فضائیہ کی مدد حاصل تھی۔ سرکاری فوج نے ایران نواز حوثیوں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کے بعد حیران ڈاریکٹوریٹ کے زیرانتظام حبل بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرلیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن میں حوثی باغیوں کی بڑی تعداد فرار ہوگئی جب کہ متعدد جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ادھر یمن کے عسکری ذریعے کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرتے ہوئے فوج کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ہاتھ لگا ہے۔ فوج نے تین کشتیاں اور کئی فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں جب کہ فضائی حملوں میں باغیوں کی کئی گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔
-
حوثی الحدیدہ کا کنٹرول اقوام متحدہ کی نگرانی میں دینے پر تیار ہیں: مارٹن گریفتھ
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب کی صدر عبد ربہ منصور ھادی سے ملاقات
مشرق وسطی -
یمن : حوثیوں کا ایک اہم رہ نما اور 70 باغی ہلاک
یمن میں حوثی ملیشیا نے اپنے ایک رہ نما کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ حوثیوں کے سیاسی ...
مشرق وسطی -
پیرس میں یمن کے بارے میں عالمی انسانی کانفرنس کا انعقاد
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آج بروز بدھ یمن کے بارے میں ایک بین الاقوامی ...
بين الاقوامى