حوثی الحدیدہ کا کنٹرول اقوام متحدہ کی نگرانی میں دینے پر تیار ہیں: مارٹن گریفتھ
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب کی صدر عبد ربہ منصور ھادی سے ملاقات
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ نے صدر عبد ربہ منصور ہادی کو بتایا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں نے ساحلی شہر الحدیدہ اور بندرگاہ کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں دینے کی تجویز قبول کرلی ہے۔
قبل ازیں صدر ھادی نے اقوام متحدہ کے مندوب سے کہا تھا کہ وہ الحدیدہ میں حوثیوں باغیوں کا وجود قبول نہیں کریں گے۔ حوثی یا تو الحدیدہ شہر اور بندرگاہ سے نکل جائیں یا جنگ کے لیے تیار رہیں۔
ادھر یمن کی سرکاری فوج اور سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فو نے الحدیدہ شہر پر مزید حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں باغیوں کو غیر معمولی جانی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔
یو این مندوب مارٹن گریفتھ نے بدھ کو صدر عبد ربہ منصور ھادی سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں الحدیدہ میں فوجی کارروائی کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسئلے کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ایلچی نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے الحدیدہ شہر اور بندرگاہ کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں دینے کی تجویز قبول کرلی ہے۔
-
پیرس میں یمن کے بارے میں عالمی انسانی کانفرنس کا انعقاد
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آج بروز بدھ یمن کے بارے میں ایک بین الاقوامی ...
بين الاقوامى -
یمن میں بارودی سرنگوں کی تلفی کے لیے سعودی منصوبے ’’ ماسام‘‘ کا آغاز
سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز نے یمن میں بارودی ...
بين الاقوامى -
یمن: صعدہ کے جنوب مغرب میں لبنانی حزب اللہ کے 7 عسکری ماہرین قید
یمن میں سرکاری فوج نے صعدہ صوبے کے جنوب مغرب میں واقع ضلعے الملاحیط میں حوثی ...
مشرق وسطی