شمالی شام میں سعودی عرب کے تعاون سے دماغی امراض کےعلاج کا مرکزقائم
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے قائم کردہ ’شاہ سلمان ریلیف‘ مرکز کے زیراہتمام شمالی شام میں دماغی امراض کےعلاج کا ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس ریلیف مرکز کے قیام کا مقصد علاقے میں ذہنی اور نفسیاتی عوارض کے شکار افراد کی طبی مدد کرتے ہوئے ان کی بحال میں مدد دینا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے تعاون سے حلب اور شام کے بعض دوسرے شہروں میں بھی طبی اور ریلیف مراکز قائم کیے گئے تھے مگر انہیں اسد رجیم اور دیگر دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
شاہ سلمان ریلیف مرکز کے مطابق شمالی شام کے شہر حلب میں اعزاز کےمقام پر قائم طبی مرکز سے 1200 افراد براہ راست اور 7200 افراد بالواسطہ طورپر مستفید ہوں گے۔
طبی مرکزکی جانب سے متاثرین کو باوقار زندگی گذارنے میں مدد کے لیے رہائش، سیکیورٹی، خوراک، ملبوسات، طبی امداد، سپورٹس اور تفریحی سرگرمیوں اور قیدیوں کے ساتھ ان کے اقارب کی ملاقات اور خطرناک حالات میں ان کی گھروں کے اندر امداد فراہم کی جائے گی۔
-
شام: حلب اور حماہ کے نواحی ٹھکانوں پر 'نامعلوم' میزائلوں کا حملہ، ایرانی املاک نشانے پر
شام میں بشار حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حماہ کے نواح میں اتوار کی رات زور دار ...
مشرق وسطی -
شام : حلب کے نواح میں ایرانی ملیشیاؤں کے گڑھ میں "پراسرار" دھماکا
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے ہفتے کی شام بتایا کہ حلب کے جنوبی نواح ...
مشرق وسطی -
شام : حلب اور اِدلب کے دیہی علاقوں میں بشار کی فوج کی پیش قدمی
شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد نے بتایا ہے کہ حلب کے جنوبی ...
مشرق وسطی