قطر کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا وجود نہیں : مصری وزیر خارجہ
مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے باور کرایا ہے کہ اس وقت قطر کے ساتھ کسی قسم کے براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے چین کے عربی زبان کے چینلGTCN کو انٹرویو میں کہی۔ شکری نے واضح کیا کہ اس بات کی توقع نہیں ہے کہ قطر بائیکاٹ کرنے والے چاروں ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہونے کا اعلان کرے اور ایک نئے سیاسی عزم کا اظہار کرے۔
شکری کے مطابق اگر قطر نے اپنی پالیسی جاری رکھی تو مصر ، سعودی عرب ، امارات اور بحرین دوحہ کے بائیکاٹ کے موقف پر عمل پیرا رہیں گے۔ تاہم اگر قطر کی پالیسیاں تبدیل ہو گئیں اور وہ دہشت گردی کی سپورٹ، خطے کے ممالک کو غیر مستحکم کرنے اور ان کے اندرونی امور میں مداخلت سے رک گیا تو پھر اُس کے لیے کشادگی ہو گی اور معاملات نارمل ہو جائیں گے۔
مصری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ "اگر قطر نے چاروں عرب ممالک کے مطالبات کا جواب دینے سے انکار کا سلسلہ جاری رکھا تو گروپ چار کے ممالک اس ضرر کو محدود کرنے کے واسطے دوحہ کے بائیکاٹ کو جاری رکھنے کی پالیسی اپنائیں گے"۔
-
مصر کے فوجی افسروں کو آئینی تحفظ حاصل، وزراء کے برابر پروٹوکول
مصری پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے ایک نئے آئینی بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت ...
بين الاقوامى -
مصر ی فورسز کی کارروائی میں تین جنگجو ہلاک ، رفح سرحد پر سرنگیں تباہ
مصری فوج نے جزیرہ نما سیناء میں دہشت گردوں کے خلاف جاری بڑی کارروائی کے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی عالمی کپ کے آخری پول میچ میں مصر کے خلاف دو ایک سے شاندار فتح
سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم روس میں کھیلے جارہے فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنا ...
بين الاقوامى