صعدہ میں حوثیوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 15 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صعدہ گورنری کے شمالی علاقے علب میں ایران نواز حوثی باغیوں نے سرکاری فوج پر حملے کی کوشش کی تاہم باغیوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔ جوابی کارروائی میں کم سے کم پندرہ باغی ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

’علب‘ میں یمنی فوج کے 63 بریگیڈ کے سربراہ بریگیڈئر یاسر مجلی نے بتایا کہ حوثی دہشت گردوں نے باقم ڈاریکٹوریٹ میں علب کے نواحی علاقوں التباب اور جبل الشعیر پر حملے کی کوشش کی مگر فوج نے باغیوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 15 جنگجو ہلاک کر دیے۔

بریگیڈئر مجلی کا کہنا تھا کہ باغیوں کی طرف سے یہ حملہ سرکاری فوج کی طرف سے حالیہ ایام میں صعدہ میں اہم پیش قدمی کے بعد سامنے آیا ہے۔ سرکاری فوج نے باغیوں کے گڑھ صعدہ گورنری میں لڑائی کے دوران باغیوں کے زیر تسلط کئی اہم علاقوں کو چھڑا لیا ہے۔ لڑائی میں باغیوں کو علاقے چھن جانے کے ساتھ ساتھ بھاری جانی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں