ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل درامد نہیں کریں گے: ترکی
ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے ملک نے امریکی عہدے داران کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ ایران پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے اور ترکی ان پابندیوں کو لاگو کرنے کا پابند نہیں ہے۔
منگل کے روز آذربائیجان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوگلو کا کہنا تھا کہ "ہم کسی ایک ملک کی جانب سے دوسرے ملک پر مسلط کی جانے والی پابندیوں کو پورا کرنے پر مجبور نہیں اور ہم ان پابندیوں کو درست بھی نہیں سمجھتے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے انقرہ میں امریکا کے ساتھ کئی اجلاس منعقد کیے اور ان کو صاف طور پر آگاہ کر دیا کہ ہم آذربائیجان، ایران، روس اور عراق سے تیل اور گیس حاصل کرتے ہیں۔ اگر ہم اب ایران سے یہ نہیں خریدیں تو پھر ہماری ضرورت کس طرح پوری ہو گی؟".
گزشتہ ہفتے ایک امریکی وفد نے ترکی کا دورہ کیا تھا۔ دورے کا مقصد ایران پر پابندیوں اور خطّے میں ایران کی دہشت گردی کے حوالے سے انقرہ کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔
-
ایران کی بڑھتی جاسوسی سرگرمیوں پر جرمنی کا اظہارِ تشویش
جرمنی کی نیشنل انٹیلیجنس ایجنسی کی جانب سے پچھلے سال ملک میں ایران کی جاسوسی کی ...
بين الاقوامى -
ایران کے ساتھ ’حقیقی‘ سمجھوتے کے دروازے کھلے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی ...
بين الاقوامى -
تکالیف، موت اور دہشت گردی کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے : پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی نظام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایرانیوں ...
بين الاقوامى