.

یمن کی تازہ صورت حال پر’یواین‘ مندوب کی امیر کویت سے بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریویتھ نے اتوار کو امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے امیر کویت سے یمن کی تازہ سیکیورٹی صورت حال اور امن وامان کے قیام کی مساعی پر تفصیلی بات چیت کی۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر کویت اور یو این مندوب کے درمیان ہونے والی بات چیت میں یمن میں دیر پا امن کے قیام، جنگ بندی اور معاملے کے سیاسی حل پر تبدلہ خیال ہوا۔ اقوام متحدہ کے مندوب نے کویت کی خطے میں امن امان کے قیام کی مساعی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ کویت کی معاونت کے بغیر یمن میں سیاسی حل اور جنگ بندی مشکل ہے۔ اس سلسلے میں کویت کےتجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔