یمن: مغربی الجوف میں گھمسان کی لڑائی،25 حوثی ہلاک
حوثی لاشیں چھوڑ کر فرار ہونے لگے
یمن کی مغربی گورنری الجوف میں المصلوب ڈاریکٹوریٹ اور اطراف میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں جہاں تازہ کارروائی میں کم سے کم 25 حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
یمن کے عسکری ذریعے نے بتایا کہ جمعہ کو المصلوب ڈاریکٹوریٹ میں الھیجہ، العقدہ اور الغرفہ کے مقامات پر سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی جنگجوؤں نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کے لیے فوجی وردی کے بجائے سادہ کپڑے پہننا شروع کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران حوثیوں کی بڑی تعداد لاشیں چھوڑ کرفرار ہوگئی ہے۔ جنگجوؤں کے فرار کے بعد فوج نے سرچ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا ہے۔
خیال رہے کہ جولائی میں یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے الجوف کے برط ڈایریکٹوریٹ اور کئی دوسرے علاقے باغیوں سے آزاد کرالیے تھے۔
یمنی فوج کے ایک بریگیڈیئر ھادی حمران الجعیدی نے ’العربیہ‘ سے بات کرتے ہوئےکہا کہ سرکاری فوج نے برط کے علاقوں العشاش، الخیالہ، المصامہ، العجما جبال المرحہ کو باغیوں سے چھڑا لیا ہے۔
-
لبنان سے یمنی حوثی باغیوں کو منشیات کی سپلائی کی سازش ناکام
مآرب میں لبنان سے آیا منشیات سے لدا ٹرک پکڑا لیا گیا
مشرق وسطی -
حوثی ملیشیا نے بدعنوانی اور لُوٹ مار کے الزام میں اپنی قیادت کے تعاقب سے روک دیا
یمن میں باغی حوثی ملیشیا کی نام نہاد سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے چند روز ...
مشرق وسطی -
تعز میں 6 ماہ کے دوران 1400 حوثی مارے گئے : یمنی فوج
یمن میں سرکاری فوج کے ایک اعلان کے مطابق رواں سال کے آغاز کے بعد سے تعز صوبے کے ...
مشرق وسطی