اماراتی ولی عہد مصر پہنچ گئے، صدر السیسی سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان کل منگل کو مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ امور، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں جب اماراتی ولی عہد قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے تو صدر السیسی نے خود ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں اماراتی مہمانوں نے ہوائی اڈے پر اہم شخصیات کے لیے بنائے مہمان خانہ میں کچھ دیر قیام کیا۔ اس کےبعد صدر السیسی اور الشیخ محمد بن زاید آل نھیان کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔

دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تجارتی، اقصادی، سرمایہ کاری، سیاسی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں