’داعش‘ مخالف عالمی اتحاد کی سعودی معاونت پرامریکا کا خیر مقدم
سعودی عرب کی جانب سے دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کی سرکوبی کے لیے قائم عالمی فوجی اتحاد کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی امداد منظور پرامریکا نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
امریکی حکومت کی طرف سے جاری ہونےو الے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن الریاض کی طرف سے داعش مخالف اتحاد کو دس کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس رقم سے شام میں داعش کے زیر تسلط علاقوں کو آزاد کرانے اور دہشت گرد گروپ کے خلاف آپریشن کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے داعش تنظیم کے خلاف برسرِ پیکار بین الاقوامی اتحاد کے لیے 10 کروڑ ڈالر پیش کیے ہیں تا کہ شمال مشرق میں داعش سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں اس دہشت گرد تنظیم کی منصوبہ بندی پر روک لگائی جا سکے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق شام میں ان آزاد کرائے گئے علاقوں کے واسطے اب تک بین الاقوامی اتحاد کو پیش کی جانے والی یہ سب سے بڑی رقم ہے۔ اس طرح سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی جانب سے کیا جانے والا وعدہ بھی پُورا ہو گیا جو انہوں نے 12 جولائی کو برسلز میں بین الاقوامی اتحاد کی وزارتی کانفرنس کے دوران کیا تھا۔ اس کانفرنس کی میزبانی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کی تھی۔
سعودی عرب کی جانب سے اس خطیر رقم کا مقصد شام میں مقامی آبادی کو پھر سے سرگرم اور فعّال بنانے کے واسطے بین الاقوامی کوششوں کو سپورٹ کرنا ہے۔ ان کوششوں میں شامی شہریوں کو صحت، زراعت، بجلی پانی، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بنیادی خدمات پیش کرنا شامل ہے۔
سعودی امداد کی رقم شامی تارکین وطن کی واپسی اور داعش تنظیم کی عدم واپسی کو یقینی بنانے کی کاوشوں میں بھی معاون ثابت ہو گی۔
-
سعودی عرب کا داعش کے خلاف سرگرم بین الاقوامی اتحاد کے لیے 10 کروڑ ڈالر کا عطیہ
سعودی عرب نے داعش تنظیم کے خلاف برسرِ پیکار بین الاقوامی اتحاد کے لیے 10 کروڑ ڈالر ...
مشرق وسطی -
برطانیہ کی سب سے کم عمر خاتون دہشت گرد داعش میں کیسے شامل ہوئی؟
برطانیہ میں چند ہفتے قبل عدالت نے 18 سالہ شہری صفاء بولار کو عمر قید (کم سے کم 13 ...
بين الاقوامى -
شام : داعش نے السویدہ سے یرغمال بنائے گئے طالب علم کا سرقلم کردیا ،ویڈیو جاری
سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے شام کے جنوبی صوبے السویدہ سے یرغمال بنائے گئے ...
مشرق وسطی