اسرائیلی وزیر دفاع اور قطری مندوب کے درمیان غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ قطر کے فلسطین کے لیے خصوصی ایلچی محمد العمادی نے قبرص میں اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین سے ایک خفیہ ملاقات کی ہے جس میں فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں ’حماس‘ کے ساتھ جنگ بندی کےامور پر بات چیت کی گئی۔
اسرائیل سے عبرانی میں نشر ہونے والےٹی وی چینل 10 کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قطری مندوب اور لائبرمین کے درمیان خفیہ ملاقات 22 جولائی کو ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی بالخصوص دوحہ کی طرف سے غزہ کے لیے مالی امداد پر بات چیت کی گئی۔
ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق آوی گیڈور لائبرمین سرکاری دورے پر قبرص میں تھے جہاں قطری مندوب نے ان سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق قطری مندوب نے اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات میں غزہ کی پٹی میں انسانی بحران ختم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اس کے علاوہ غزہ میں جنگی قیدی بنائےگئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے حوالےسے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹی وی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے قطر کی ثالثی سے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی تجویز مسترد کردی تھی اور اس سلسلے میں مصر کو زیادہ قابل اعتبار قراردیا تھا۔
-
اسرائیل کی شام میں روسی فضائی دفاعی نظام تباہ کرنے کی دھمکی
شام کو ایران کی کالونی نہیں بننے دیا جائے گا: آوی گیڈور لائبرمین
مشرق وسطی -
’گولان میں فائرنگ حزب اللہ کے حکم سے کی گئی، بشار الاسد لا علم‘
اسرائیل پر راکٹ حملے منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے: لائبرمین
مشرق وسطی -
انتہا پسند آوی گیڈور لائبرمین اسرائیلی وزیردفاع مقرر
اسرائیلی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی
بين الاقوامى