حجاج کرام کے تحفظ کے لیے مکہ کے اطراف میں پیٹریاٹ میزائل نصب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی حکومت نے حج کے دوران حجاج کرام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے بیلسٹک میزائل حملوں کے تناظر میں مکہ مکرمہ کے اطراف میں میزائل شکن پیٹریاٹ میزائل نصب کیے ہیں۔

’العربیہ‘ کے مطابق مناسک حج کی تکمیل کے بعد حوثی شدت پسندوں کی طرف سے مقامات مقدسہ کی طرف چار بیلسٹک میزائل داغے گئے تاہم سعودی عرب کے پیٹریاٹ میزائلوں نے حوثیوں کے بیلسٹک میزائل فضاء ہی میں تباہ کردیے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی طرف سے میزائل حملے اب معمول بن چکے ہیں مگر سعودی ڈیفینس فورس کی طرف سے بروقت کارروائی کرکے حوثیوں کی دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی جاتی ہے۔ اکتوبر 2016ء میں حوثیوں نے مکہ معظمہ کی طرف دو میزائل داغے، جولائی 2017ء کو حج سے قریبا ایک ماہ قبل مکہ مکرمہ پر بیلسٹک میزائل داغے گئے مگرانہیں ناکام بنا دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں