یمنی باغیوں کا سعودی عرب پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے منگل کے شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر نجران میں مار گرایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ یمن سےنجران میں داغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔ یہ میزائل مقامی وقت کے مطابق شام 8 بج کر 57 منٹ پر داغا گیا تام اسے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی پیٹریاٹ میزائل کےذریعے تباہ کردیا۔

اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ قبل ازیں گذشتہ ہفتے کے روز بھی ایران نوازحوثی باغیوں نے نجران پر ایک بیلسٹک میزائل داغا جسے مار گرایا گیا تھا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران سرحدی شہر جازان پر دو میزائل حملے ناکام بنائے گئے تھے۔

سعودی عرب نے حوثیوں کی طرف سے شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی حوثی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےانہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پرمسلسل بیلسٹک میزائل حملے کر رہے ہیں۔

سعودی محکمہ دفاع کی طرف سےفوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچالیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں