صعدہ میں باقم کے اطراف اہم حوثی کمانڈر سمیت 20 سے زیادہ باغی ہلاک
یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں جاری لڑائی کے دوران باقم ضلعے میں حوثی ملیشیا کا ایک اہم کمانڈر یمنی فوج کے ہاتھوں مارا گیا۔
زمینی ذرائع کے مطابق لڑائی میں حوثی کمانڈر یحیی ہاشم اور اس کے 20 سے زیادہ ساتھی ہلاک ہوئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یمنی فوج نے 15 حوثیوں کو قیدی بھی بنا لیا۔ اس سے قبل یمنی فوج دو سمتوں سے باقم ضلعے کے مرکز کے اطراف پہنچی تھی۔
یمن کی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کے مطابق سرکاری فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران باقم ضلعے کے مرکز کے اطارف کئی علاقوں کو کلیئر کرا لیا۔ ان میں جبل راس، جبل عرف، آل صرہ کے زرعی علاقے اور آل مغرم کے دیہات شامل ہیں۔
یمنی فوج کے بریگیڈ 102 کے کمانڈر یاسر الحارثی کے مطابق باقم ضلعے کے مرکز کی مشرقی جانب حوثی باغیوں کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔
الحارثی نے بتایا کہ یمنی فوج کو کلیئر کرائے گئے علاقوں سے حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں کی تیس سے زیادہ لاشیں ملی ہیں۔
-
یمنی فوج نے البیضاء میں حوثی ملیشیا سے کئی ٹھکانے چھین لیے
یمن کی فوج نے اتوار کے روز البیضاء صوبے میں قانیہ کے محاذ پر باغی حوثی ملیشیا کے ...
مشرق وسطی -
یمنی فوج نے صعدہ میں حوثی ملیشیا کی بچھائی 500 بارودی سرنگیں تلف کردیں
یمنی فوج کی انجنئیرنگ ٹیموں نے عرب اتحاد کی مدد سے شمالی صوبے صعدہ کے ...
بين الاقوامى -
یمنی فوج نے صنعاء کے مشرق میں حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا
یمن میں سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے صنعاء کے مشرق میں حوثیوں کا ایک ڈرون ...
مشرق وسطی