یمنی فوج نے البیضاء میں حوثی ملیشیا سے کئی ٹھکانے چھین لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کی فوج نے اتوار کے روز البیضاء صوبے میں قانیہ کے محاذ پر باغی حوثی ملیشیا کے ساتھ شدید معرکہ آرائی کے بعد نئے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

زمینی ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے الیسبل کے علاقے کو واپس لے لیا جس پر کئی برسوں سے حوثی ملیشیا کا قبضہ رہا۔ اس کے علاوہ الشبکہ کے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد یمنی فوج نے الوہبیہ کی سمت بڑی پیش قدمی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان کو قیدی بنا لیا۔

دوسری جانب مذکورہ محاذ پر اتوار کی صبح اتحادی طیاروں کے حملوں میں حوثی ملیشیا کے متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ اتحادی طیاروں نے ملیشیا کی افرادی کمک اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے بعد حوثی ملیشیا نے "خدار العرجی" کے علاقے کے نزدیک پڑی ہوئی اپنے جنگجوؤں کی لاشیں اٹھانے کی متعدد کوششیں کیں تاہم وہ ناکام رہی اور اس دوران ملیشیا کے مزید ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے جن مقتولین کی لاشیں اٹھانے کی کوششیں کیں وہ ان کے سینئر کمانڈروں کی ہیں۔

البیضاء صوبے میں کئی محاذوں پر یمنی فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان معرکہ آرائی جاری ہے۔ یمنی فوج کی پیش قدمی کے دوران حوثی ملیشیا کو روزانہ کی بنیادوں پر نقصانات اٹھانا پڑ رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں