.

تہران عدم استحکام سے دوچار کرنے سے ایک دن بھی باز نہیں آیا

ایران خطے اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: امارات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مُتحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ ایران ایک دن بھی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں سے باز نہیں آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران عالمی اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ تہران کی طرف سے خطے کو کم زور کرنے کی سازشیں مسلسل جاری ہیں۔ سعودی عرب اور یمن کے لیے خطرہ بننے کے بعد ہم نے ایران کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا۔

’العربیہ‘ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی دباؤ کے باوجود ایران ایک دن بھی دہشت گردی کی معاونت، خطے میں انتشار پھیلانے اور اسلحہ سازی سے باز نہیں آیا۔

عبداللہ بن زاید نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امارات کے تین جزیروں پر غیر قانونی اور ناجائز تسلط قائم کر رکھا ہے۔ عالمی برادری ایرانی تسلط ختم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ یمن کے حوثی باغی ایران کی طرف سے فراہم کردہ میزائل سعودی عرب کے خلاس استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی امن مساعی کے حوالے سے ہٹ دھرمی یمن میں جنگ کو طول دینے کا موجب ہے۔