شاہ سلمان کی نو منتخب عراقی صدر برہم صالح‌ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عراق کے نو منتخب صدر برہم صالح کوعہدہ سنھبالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کے روز عراق کے نو منتخب صدر برھم صالح کو ٹیلیفون کیا۔ خادم الحرمین الشریفین نے برہم صالح کو عراق کا صدر منتخب ہونے پرانہیں سعودی حکومت اور پوری قوم کی طرف سے مبارک باد پیش کی۔ شاہ سلمان نے عراق کی ترقی، سلامتی اور خوش حالی کے لیے اپنی نیک تمنائوں کابھی اظہار کیا اور امید ظاہر کی برہم صالح کی قیادت میں سعودی عرب اور عراق کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

دوسری جانب عراقی صدر برھم صالح نے شاہ سلمان کی طرف سے تہنیتی پیغام پران کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہرکی کہ بغداد اور ریاض کے درمیان تعلقات مزید وسیع اور مستحکم ہوں گے۔

خیال رہے کہ برہم صالح دو روز قبل عراق کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں