"یو این" مندوب کی یمن میں متحارب فریقین میں مذاکرات بحال کرنے کی کوشش

آسٹریا نے یمنی فریقین میں بات چیت کی میزبانی کی پیش کش کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریویتھ نے ایک بار پھر یمن کے متحارب فریقین کے درمیان بات چیت کی بحالی کی کوششیں شروع کی ہیں۔ دوسری جانب یورپی ملک آسٹریا نے یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات کے لیے میزبانی کی پیش کش کی ہے۔ توقع ہے کہ یمنی فریقین کے درمیان امن بات چیت آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی دوبارہ ہوگی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریویتھ جمعہ کو الریاض سے سلطنت اومان کے دارالحکومت مسقط پہنچے، جہاں انہوں‌ نے اومان کے وزیر برائے خارجہ امور یوسف بن علوی سے یمن کے بحران پر تفصیلی بات چیت کی۔ اقوام متحدہ کے مندوب نے مسقط میں موجود حوثیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو کھولنے اور اعتماد سازی کے لیے اقدامات کرنے پر بات چیت کی گئی۔

قبل ازیں یو این مندوب نے ریاض میں یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر، وزیراعظم احمد عبید بن دغرسے ملاقات کی۔ گریویتھ نے یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی سے بھی ملاقات کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے یو این مندوب حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کے بارے میں ایک بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ملاقات سے انکار کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں